ترکی اور روس ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مرتکب، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ايک کميشن کی تازہ رپورٹ ميں يہ انکشاف کيا گيا ہے کہ ترکی اور روس کی شام ميں کردوں کے خلاف کارروائياں جنگی جرائم کے زمرے ميں آ سکتی ہيں۔ يہ رپورٹ پچھلے سال جولائی سے رواں سال فروری تک کے دورانيے پر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ ميں کئی ايسی کارروائيوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن ميں روسی اور ترک فضائی اور زمينی کارروائيوں کے نتيجے ميں شہری علاقوں ميں بڑے پيمانے پر ہلاکتيں ہوئيں۔ يہ رپورٹ ايک ايسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب شمال مغربی شامی صوبے ادلب ميں کارروائی پر انقرہ اور ماسکو ميں کشيدگی پائی جاتی ہے۔

Comments