کورونا وائرس اب دنيا کے ساٹھ ملکوں ميں پھيل چکا ہے، ڈبليو ايچ او

کورونا وائرس کی نئی قسم کووِڈ انيس کے باعث دنيا بھر ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تين ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وائرس ميں مبتلا مريضوں کی تعداد 88,000 ہزار ہے۔ يہ وائرس اب دنيا کے 60 ممالک ميں پھيل چکا ہے۔ کووڈ انيس کے باعث چين ميں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزيد افراد ہلاک ہوئے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس اب چين ميں کم رفتار سے پھيل رہا ہے تاہم جنوبی کوريا، ايران اور اٹلی ميں دن بدن نئے کيسز ميں اضافہ نوٹ کيا جا رہا ہے۔

Comments