بريگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے ليے مذاکراتی عمل شروع

يورپی يونين اور برطانيہ کے مابين بريگزٹ کے بعد کے تعلقات طے کرنے کے ليے آج سے مذاکراتی عمل شروع ہو رہا ہے۔ تجارت، زراعت، سلامتی، ٹرانسپورٹ، توانائی اور ديگر کئی شعبوں کے بارے ميں ان مذاکرات ميں يورپی وفد کی سربراہی ميشل بارنیئر کر رہے ہيں جبکہ برطانوی مذاکرات کاروں کے سربراہ لندن حکومت کے مشير ڈيوڈ فروسٹ ہيں۔ برطانيہ کو اس سال کے آخر تک ’خصوصی حيثيت‘ حاصل ہے يعنی اس دوران وہ يورپی يونين کے رکن کی طرح ہی تجارت کر سکتا ہے۔ مذاکرات کاروں کی کوشش ہو گی کے 31 دسمبر سے قبل معاملات طے کر ليے جائيں۔

Comments