دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرپول کے چھاپے مارے میں انیس ہزار قیمتی نوادرات برآمد کرلی گئی

دنیا کے مختلف ممالک میں انٹرپول کے چھاپے مارے میں انیس ہزار قیمتی نوادرات برآمد کرلی گئی ، انٹرپول نے ایک سو سے زائد ممالک میں چھاپوں کے دوران جنگ زدہ ممالک کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ سے چوری کیے گئے انیس ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کرلئے ہیں۔ انٹرپول نے ان کارروائیوں میں ایک سو ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر تین سو مقدمات میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان چھاپوں کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔ بازیاب کیے گئے قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اور آرٹ کے نمونے شامل ہیں جو کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔ ان ممالک میں افغانستان اورکولمبیا شامل ہے.
























Comments