لاہور: ممتاز براڈ کاسٹر، کمپئر ،اینکر، اداکار اور شاعر طارق عزیز آج (بدھ) لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر84 برس تھی۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلےکمپئیر بھی تھے۔ وہ پی ٹی وی کی نشریات پر جلوہ گر ہونے والی پہلی شخصیت تھے ، ان کے مشہور زمانہ پروگرام نیلام گھر تقریباً چار دھائیوں تک نشر ہوا۔ وہ پہلے ٹی وی اینکر تھے جنہوں نے کوائز شو نیلام گھر اور طارق عزیز شو کا پلیٹ فام استعمال کرتے ہوئے کمرشل کامیابی حاصل کی۔ متعدد صلاحیتوں کے حامل طارق عزیز نے 1967 میں فلم انسانیت میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ انہوں نے ایک اورپاکستانی فلم ہار گئے انسان میں بھی کام کیا۔ وہ 1997 اور1999 کے دوران قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ طارق عزیز نے متعدد مقامی ٹیلی ویژن چینلوں کے پروگراموں اور مارننگ شوز میں بھی کام کیا۔ انہوں نے عطیات جمع کرنے کے مقاصد کےلئے ٹیلی تھون نشریات کا بھی اہتمام کیا۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سےتمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
Comments
Post a Comment