سوات: ایس ایچ او کوکاری پولیس سٹیشن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،حادثے میں ایس ایچ او سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے
سوات: ایس ایچ او کوکاری پولیس سٹیشن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،حادثے میں ایس ایچ او سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا حالت خطرے سے باہر،پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام لوئی بنڈ میں ایس ایچ او روشن خان او ر ان کے ساتھ ڈی آر سی ممبران کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جس میں ایس ایچ او روشن خان اے ایس ایچ او عثمان علی ڈی آرسی چیئرمین بہادر شیر ، ڈی آر سی ممبر خلیل رحمٰن ، لیاقت خان ،حبیب شیر ، علی شیر اور گننر مراد حادثے میں زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا جن کو طبعی امداد دی جارہی ہے ،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہیں ،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا ۔
Comments
Post a Comment