اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید دو ہزار 475 افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کے مزید 58 مریض انتقال کرگئے۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ مزید 58 کرونا مریضوں کی اموات کے بعد کوویڈ نائنٹین سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی۔ این سی او سی نے اعداد و شمار میں بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 39 ہزار 695 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 475 کیسز مثبت رپورٹ ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.2 فیصد ہوگئی، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 537 ہے جن میں سے دو ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے چار ہزار 960 مری صحت یاب ہوئے، جبکہ ملک کرونا وائرس کے 4 لاکھ 35 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک چار لاکھ 79 ہزار 715 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment