پاکستان میں کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے

 


اسلام آباد (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 63 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2260 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36909 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 63 افراد انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے 63 مریضوں میں سے 56 مریض اسپتالوں میں داخل اور 38 وینٹی لیٹر پر تھے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کوورنا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد تعداد 9816 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

Comments