سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری

 

مینگورہ (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز) سوات میں دوسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ، بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اوڑھ لی، تفصیلات  کے مطابق ضلع سوات میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے، مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں پیر کی صبح سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی بکھر گئی ہے۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہیں، مسلسل بارش و برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام، مہوڈنڈ، میاندم، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی پیر کی شب سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے برفباری کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاح وادی سوات پہنچ گئے ہیں۔

Comments