سوات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی سربراہی میں ضلع رابطہ کاری کا دوسرا اجلاس ڈی سی آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف عوامی مسائل زیر بحث آئے جس پر ریاض علی خان نے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ رابطہ کاری کے دوسرے اجلاس میں ضلع سوات میں سکولوں کی اپگریڈ یشن اور سہولیات کو بہتر بنانے، ہسپتالوں میں صفائی، پانی کی فراہمی اور روڈ کے منصوبوں میں پیشرفت، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی اور برف باری کے دنوں میں سیاحوں کو سہولیات کی باہم فراہمی اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اور چیک پوسٹوں پر پوچھ گچھ کے طریقہ کار کو آسان بنانے جیسے امور زیر بحث آئے۔ ریاض علی خان نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں بروقت پیشرفت کے لئے محکموں کے درمیان روابط مزید تیز کئے جائیں اور سوات آنے والے سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنایا جائے۔
Comments
Post a Comment