پرورش ہوم کمپلکس محمود آباد عالم گنج سوات میں جامع مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد ہوا

 پرورش ہوم کمپلکس محمود آباد عالم گنج سوات  میں جامع مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے شرکت کرتے ہوئے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرورش ہوم بے سہارا بچوں کی پرورش کا بہترین ادارہ ہے جس نے بے سہارا اور یتیم بچوں کی تعلیم اور پرورش کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ، یاد رہے کہ پرورش ہوم میں 350 سے زائد یتیم بچوں کی پرورش ہو رہی ہے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی اور سوات آپریشن میں یتیم ہونے والے بچوں کی پرورش ہماری زمہ داری ہے۔

Comments