مینگورہ گیس سلنڈر دھماکے میں گھر کے چار افراد جھلس کرزخمی ہوگئے

سوات(سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز) مینگورہ کے علاقہ وتکے میں گزشتہ رات گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ وتکے بسم اللہ محلہ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں،باپ ،بیٹا اور بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

Comments