چکوال (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیگر منصوبوں کے ساتھ پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ چکوال میں15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے اور منشور کے مطابق پنجاب کےاضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں، کسی مخصوص شہر نہیں، پنجاب بھر میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

Comments
Post a Comment