اپر دیر: شیرینگل میں انکاری والدین نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوا، مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل شرینگل کے گاؤں کنڈاؤ میں انسداد پولیو کی ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار حبیب اللہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بچوں کو پولیو وائرس کے بچاؤ کے قطرے پلانے کے دوران انکاری والدین محمد احمد، محمد امین پسران شاہ گل ساکنان کنڈاو نے پولیو ٹیم کو روکنے کی کوشش کی اور ہاتھاپائی پر اتر آئے۔ اس دوران دونوں فریقین کے مابین لڑائی چھڑ گئی اور سکیورٹی اہلکار دیر لیویز کے سپاہی حبیب اللہ پر ڈنڈوں اور پتھروں سے وار کر کے زخمی کردیا گیا۔ اس حوالے سے ضلع شانگلہ میں تعینات دیر تالاش سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی عطاؤاللہ نے روزنامہ چاند کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شرینگل پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment