حکومت کا ملک بھر میں آئمہ کرام کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کردیا


حکومت کا ملک بھر میں آئمہ کرام کو ماہانہ اعزازیہ دینے کافیصلہ ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی تجویز کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت پورے ملک میں آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کےپی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کواعزازیہ ملے گا۔

Comments