واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا پاکستانی سفارتخانہ آئندہ 3روز 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ کوجراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، 3 روز تک قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔ پاکستانی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔ خیال رہے دنیا بھر میں امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے، امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 3900 اموات سامنے آئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے زائد جبکہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکا کے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کلینیکل ٹرائلز کی ہدایات کے مطابق کورونا ویکسین دی جانی چاہیے ورنہ کورونا کی نئی قسم امریکا میں پھیل جائے گی۔

Comments
Post a Comment