فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے 1500 ویکسین سوات پہنچ گئے، کڈنی اور سیدو ہسپتال کے کورونا عملے سے ویکسینیشن کا آغاز


سوات: کورونا ویکسین کی کھیپ سوات پہنچ گئی۔ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹروں کو لگائی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں پہلی ویکسین نوازشریف کڈنی ہسپتال کے عملے کو لگائی گئی۔ جبکہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ کو بھی بدھ کے روز ویکسین لگائی گئی۔ کڈنی ہسپتال میں ویکسین لگانے کے موقع پر اے ڈی سی سوات ریاض خان نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور ورکرز کو لگائیے جائینگے۔کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایم ایس نوازشریف کڈنی ہسپتال ڈاکٹر غلام رحمانی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سوات میں پہلا ویکسین اس ہسپتال کے عملہ کولگائی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنے ہسپتال کے عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سید گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ویکسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حامد خان کی موجودگی میں لگائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے افسران بھی موجود تھے۔ ابتدائی طور پر کڈنی ہسپتال میں 30 اور سیدو ہسپتال میں 50 ویکسین لگائے گئے۔


Comments