سوات میں انسداد کورونا ویکسین کے حوالے سے اجلاس، ڈپٹی کمشنر جنید خان نے ویکسینیشن سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا
سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے طبی عملے کوانسداد کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرمحمد نعیم اعوان اورڈاکٹر نجیب اللہ، ایم ایس کڈنی ہسپتال ڈاکٹر غلام رحمانی،کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور دیکر آفسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا کہ کورونا جیسے مہلک بیماری کا مقابلہ کرنے اور عوام کو صحت سہولیات باہم پہنچانے پر طبعی عملہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں انسداد کورونا کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ویکسینیشن کے مرحلے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ہدایات جاری کیں.
Comments
Post a Comment