مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں نامعلوم افراد نے تین سالہ بچے کا گلہ کاٹ کر فرار ہوگئے


سوات : مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں نامعلوم افراد نے تین سالہ بچے کا گلہ کاٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں سٹی مل کے قریب نامعلوم افراد نے  گزشتہ روز تین سالہ احسان ولد امجد کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹ دیا اور فرار ہوگئے۔ بچے کو زخمی حالت میں دیکھ کر دیگر بچوں نے اُس کے گھر والوں کو اطلاع دی اور بچے کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب رحیم آباد پولیس کے مطابق دفعہ 324 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



Comments