پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے پیر کے روز نشترآباد ہاؤسنگ منصوبہ کی جائے وقوع پر موجود 23 خستہ حال بنگلوں کی نیلامی کردی

 

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی خصوصی ہدایت پر پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے پیر کے روز نشترآباد ہاؤسنگ منصوبہ کی جائے وقوع پر موجود 23 خستہ حال بنگلوں کی نیلامی کردی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے نیلامی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دینے سمیت کرونا ضابطہ اخلاق برقرار رکھنے کی ہدایات کی تھی۔ نیلامی ڈائریکٹرز پی ایچ اے شہزادہ بہرام، اعظم خان، امیرزیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل سعید، لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر حامد علی گگیانی اورایڈمنیسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے کفایت اللہ کی سربراہی میں ہوا۔ اس موقع پر نیلامی میں حصہ لینے والے 96 بولی دہندگان بھی موجود تھے۔ رجسٹرڈ بڈر نمبر 33 نے 2 کروڑ 6 لاکھ پچاس ہزار روپے بولی دے کر نیلامی اپنے نام کرلی۔ انتظامیہ نے کامیاب بولی دہندہ کو تشہیر کے مطابق 45 دنوں میں مسماری عمل مکمل کرنے اور ملبہ ہٹانے کیلئے ڈیڈ لائن دے دیا۔ ملبہ ہٹائے جانے پر نشترآباد ہاؤسنگ سکیم پر تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہوجائی گی۔ منصوبہ کے تحت نشتر آباد پشاور میں 36 کنال ارضی پر پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا اور فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے اشتراک سے ہائی رائز فلیٹس تعمیر ہوں گے۔

Comments