گورنمنٹ پوسٹ گریجوئٹ گرلز کالج سیدو شریف میں 8 طالبات اور ایک استانی میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کالج میں ایک طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔جس کے بعد ڈی ایچ او عملے نے طالبہ کی پوری کلاس کے ٹیسٹ کیے جس میں سات مزید طالبات میں کورنا کی تصدیق ہوگئی۔ واضح رہے کہ پورے صوبے میں تعلیمی ادارے حکومتی احکامات کے مطابق بند ہیں مگر یہ کالج تا حال کُھلا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں کورونا کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔
Comments
Post a Comment