وبائی ٹاسک فورس کا کورونا وبا کے باعث خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

 

پشاور (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز): صوبائی ٹاسک فورس کا کورونا وبا کے باعث خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں شرکت کی جسکی صدارات وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کی ۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء،  کور کمانڈر پشاور،  چیف سیکرٹری،  آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی، صوبے میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شراکاء کو وبا کے پھیلاو کو روکنے اور کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔ مارکیٹوں کی ممکنہ بندش کے حوالے صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی میں کابینہ ممبران تیمور سلیم جھگڑا،  شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہونگے۔ اجلاس میں صوبے کے نو اظلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا، ان اضلاع میں پشاور،  چارسدہ،  مردان، صوابی، نوشہرہ،  کوہاٹ،  ملاکنڈ،  سوات اور  دیر لوئر شامل ہیں۔ جن اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں پر سکولوں کو بند کیا جائے گا۔ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے ، اجلاس میں ڈیرہ جات فیسٹویل اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی۔ فیسٹویل کے شراکاء کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں فیسٹویل میں شامل پروگرامز بند کئے جائیں گے۔  محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،  عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ عوام اور کاروباری حصرات کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بھر پور تعاون کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اس وباء سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Comments