داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل اور سابقہ بیوی اور سالی کو زخمی کردیا

سوات (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز): مینگورہ میں داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل اور سابقہ بیوی اور سالی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے رہائشی عدنان ولد رحیم اللہ سکنہ پنجاخان حاجی بابا نے راستے میں اپنی ساس زیارتئ ، سالی صائمہ اور سابقہ بیوی سبحانیہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ساس موقع پر جاں بحق اور سابقہ بیوی اور سالی شدید زخمی ہوئے جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے والد رحیم اللہ کو گرفتار کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔


Comments