دوہفتوں کیلئے سکول بند، این سی او سی کا بڑا اعلان


اسلام آباد (سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ، ملتان ،راولپنڈی) میں سکولوں کو دوہفتوں (15 مارچ سے 28 مارچ تک ) کیلئے بند کردیا جائے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ حکومتی ٹیم نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں۔ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ لاہور،فیصل آباد،ملتان سمیت پنجاب کے سات اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے چھٹیاں ہوں گی۔باقی اضلاع حکومتی احکامات اور شیڈول پر عمل کریں گے۔

Comments