سوات: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے زاید المیعاد اور ناقص خوراکی اشیاء کیخلاف سوات کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے کئی گاڑیوں سے ذایدلمیعاد گوٹکہ اور چائنہ سالٹ برآمد برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔ جبکہ ایک مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے تاج چوک مینگورہ میں چھاپہ مارا گیا اور نتیجے میں سینکڑوں کلو چائنہ سالٹ برآمد کرتے ہوئے گودام سیل اور مالک کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ جبکہ چائنہ سالٹ کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے صبح سویرے ضلع سوات کے داخلی راستوں پر پولیس کے تعاون سے ناکہ بندی کی اور خوراکی رسد سے وابستہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ رات کو انسپکشن کیساتھ ساتھ داخلی راستوں پر ناکہ بندی بھی ہوگی تاکہ ملاوٹ مافیہ کا قلع قمع کیا جا سکے

Comments
Post a Comment