پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گردانعام جان عرف مکرم ولد شاہ زرین سکنہ دمغار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کا دوسرا ساتھی نثار نامی دہشت گرد زخمی ہوگیا۔ واقعے کے حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش کا کہنا ہے کہ کانجو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ،جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مکرم ہلاک کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مکرم نامی دہشتگرد گرد ی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا،
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،کانجو،کبل اور ملحقہ علاقہ جات تک جانے والی سڑکوں کو بند کرکے تلاشی شروع کردی۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ خود محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ کانجو کے رہائشی سردار نے بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی جس کی وجہ سے وہ انتہائی خوفزدہ ہو گئے اور خود کو دکان میں بند کردیا۔" کانجو چوک سے تھوڑا آگے اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس سے وہاں موجود لوگ انتہائی خوف کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے" پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گرد اور سیکورٹی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے ۔
Comments
Post a Comment