سوات: کورونا وبائی صورتحال کی تیسری لہر کے پیش نظر سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں اختیاری خدمات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام خدمات معطل رہیں گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں ہر قسم کی ملاقات پر پابندی ہوگی جبکہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال عملے کے لئے ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو کووڈ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال عملہ، مریض اور تیماردار کرونا اس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
Comments
Post a Comment