سوات سے تعلق رکھنی والی استانی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوئی

 
سوات(سپاٹ سٹوری ڈاٹ نیوز): سوات سے تعلق رکھنی والی استانی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوئی، اسپتال ذرائع کے مطابق مینگورہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حاجی بابا کی سکول ٹیچر مسماۃ مستوریہ گزشتہ تیرا دن سے کورونا وائرس میں مبتلا تھی، جو آج سیدو شریف اسپتال کے آئی سی یو  میں کورونا وائرس سے جانبحق ہوئی یاد رہے کہ مسماۃ مستوریہ بحثیت ایک استانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حاجی بابا مینگورہ میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھی، جن کو انکے آبائی قبرستان سیدو شریف میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Comments