سوات میں فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، ریسٹورنٹ اور آئسکریم یونٹ سیل


سوات: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی تحصیل بابوزئی اور تحصیل بریکوٹ میں ناقص اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف کریک ڈاون۔ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کی استعمال پر ایک ریسٹورنٹ سیل کئی کوجرمانہ کیا گیا۔گوگدرہ کے علاقہ میں ایک ائسکریم یونٹ کو مضر صحت کیمیکل اور کپڑوں کا رنگ جوکہ آئس کریم میں ڈالا جارہاتھا کی بناء پر سیل کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور خوراک سے وابستہ کاروبار کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Comments