سوات میں انسداد پولیو مہم جاری، ڈی ایچ او سوات کی فیلڈ مانیٹرنگ کے سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے


سوات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے مٹہ، درشخیلہ،فتح پور، سیدوشریف سمیت ضلع سوات کیمختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی اورپولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی چیک کئے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ وطن عزیز کے ننھے پھولوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے سوات میں انسداد پولیو مہم جاری ہے،تربیت یافتہ ٹیمیں ایس اوپیز کے ساتھ گھرگھر جارہے ہیں اور سوات بھر میں ٹیمیں پانچ برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں، پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، مہم میں والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ضلع سوات میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور 385 ایریا انچارج اور 86 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی میں 1763 ٹیمیں کام کررہی ہیں جو مجموعی طور پر 494262 بچو ں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائینگے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ ضلع سے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔

Comments