سوات میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اورغیر معیاری خوراک کی اشیاء کے خلاف کریک ڈاون


سوات: ڈپٹی کمشنر جنید خان نے سوات کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کواحکامات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک میں دن بھر افطاری کے وقت تک بازاروں میں چیکنگ کو یقینی بناتے ہوئے زخیرہ اندوزوں، منافع خوروں، گرانفروشوں اور غیر معیاری/ ملاوٹی اور کم وزنی اشیاء فروخت کرنے والوں کا راستہ روکا جائے ا اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات افس میں عوامی شکایت کے لئے سیل بھی قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری گرانفروشوں کے بارے میں اطلاع دیتے رہتے ہیں، جس پر فوری طور پر کارورائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ضلعی انتطامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جعلی مشروبات فیکٹریوں اور کم تولنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کی ہیں اور خوراک سے وابستہ کاروبار کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ فود اتھارٹی ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف ملک شاپس میں جدید مشینری کیساتھ دودھ کی کوالٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کررہی ہے۔ اس ضمن میں ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کیا گیا ہے اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ بیکری یونٹوں کیخلاف ناقص صفائی پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Comments