فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی کاروائی, مشروب اور جیم بنانے والی فیکٹری سیل


سوات: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی مینگورہ میں قمبر بائی پاس پر کاروائی کرتے ہوئے مشروبات اور جیم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، زائد المعیاد مواد سے مشروب اور جیم بنانے پر فیکٹری سر بہ مہر کردیا گیا۔ فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ فیکٹری میں ناقص اور مضر صحت مشروب اور جیم تیار ہوکر رمضان میں مارکیٹ کو ترسیل ہونا تھی جسے بروقت کارروائی کی صورت میں سیل کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی نے صوبے میں رمضان کی مناسبت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور فیکٹریوں کے دوروں کے ساتھ ساتھ ضلعوں کے داخلی راستوں پر خوراکی اشیاء کی کڑی نگرانی عمل میں لا رہی ہے تاکہ کسی بھی ملاوٹ اور مضر صحت اقدام کو بروقت روکا جاسکے اور عوام کو معیاری خوراکی اشیاء میسر آسکیں۔


Comments