نیب خیبرپختونخوا کا ثناء اللہ/احسان اللہ-ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف انکوائری،


سوات: تحصیل کبل کے 'ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ' کے ثناء اللہ اور احسان اللہ کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں نیب خیبر پختونخوا کی انکوائری ٹیم سوات کے دورہ پر ہے۔ نیب خیبر پختونخوا انکوائری ٹیم 21 مئی تک سوات میں موجود رہے گی۔ نیب خیبر پختونخوا کا متاثرہ افراد کو انکوائری ٹیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ افراد مزید رہنمائی کے لئے فون نمبر (9217619 (091) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ثناء اللہ/احسان اللہ-ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف عوام کو دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری کا آغاز کیاہے۔

Comments