سیاح سوات میں ویکسینیشن کر سکتے ہیں، سیاح ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھیں، ڈی ایچ او سوات


سوات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سوات میں سیاحوں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، سوات کا رخ کرنے والے سیاح کسی بھی ویکسینیشن سنٹر سے ویکسین لگا سکتے ہیں، ویکسین لگانے کے لیے سیاح کے پاس ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن نمبر کا ہونا لازمی ہوگا، سیاحوں کی مزید آسانی کے لئے سیاحتی مقامات کے قریبی ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے جہاں سے مقامی آبادی اور سیاح یکساں طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال بریکوٹ، کبل، مٹہ، مینگورہ، خوازہ خیلہ، کالام، مدین، کڈنی ہسپتال، سیدو گروپ آف ہاسپٹل، آر ایچ سی درمئی، دولئی، چپیریال، اور بی ایچ یو چارباغ اور فتح پور ویکسینیشن سہولت فراہم کررہے ہیں، جبکہ ماس ویکسینیشن کے لئے ودودیہ ہال میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاح سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ وبائی صورتحال قابو میں رہے اور سیاحتی آمدورفت کورونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔ 


Comments