علامہ اقبال اوپن یونیورٹی کے ملتوی شدہ امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ


بی اے کی امتحانات 5 جون سے شروع ہونگے، بی ایڈ،اےڈی ای اور تمام BS پروگرام کے امتحانات 6 جون سے شروع ہونگے، تمام پوسٹ گریجویٹ امتحانات 4 جولائی تا 11 جولائی منعقد ہونگے، علامہ اقبال اوپن یونیورٹی کے ریجنل ڈائر یکٹر سلطان روم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شده امتحانات برائے BA 5 جون سے شروع ہوکر 20 جون کو ختم ہو نگے ۔ بی ایڈ، اے ڈی ای اور تمام BS پروگرام کے امتحانات 6 جون سے شروع ہو نگے اور 13 جون کو ختم ہونگے۔ تمام پوسٹ گریجویٹ امتحانات 4 جولائی تا 11 جولائی تک ہو نگے۔ ہر پرچہ تین سوالات پر مشتمل ہو گا۔ بی اے AD کے طلبه اپنے حل شدہ پرچے اپنے ٹیوٹرز کو بذریعہ رجسٹرڈاک بھیج دیں گے اور رسید اپنے پاس سنبھالیں گے۔ بی ایڈ ، اے ٹی ای اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے مطالبہ اپنے پرچے اگاہی LMS پورٹل پر اپنے ٹیوٹرز کو ایم ایس ورڈ میں ٹاپ کر کے کاپی کریں یا Ms Word فائل اپلوڈ کرینگے۔ ان کو Date Sheet کے مطابق ہر پیر کے لیے 12 گھنٹے کا ٹائم دیا جائیگا جو 08:30 سے رات 08:30 تک ہوگا۔ نیز Re-Appear اور Again Re-Appear کو بھی ان کے پر چیوں کا شیڈول دیا جائے گا ۔ اور Tutors مقرر کئے جائینگے ۔ طلباء سے گزارش ہے کہ وہ اپنے موبائل پر SMS چیک کیا کریں اور مستقل بنیادوں پرڈیٹ شیٹ ، سوالیہ پرچوں اور رولنمبر سلپ کے حوالے سے aiou.edu.pk ویب سائٹ دیکھئے پھر بھی اگر کوئی مسلہ ہو تو علاقائی دفتر سے سوالات بذریعہ ٹیلی فون، Email یا خود اکر رہنمائی حاصل کریں، طلباء کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے رابطہ کریں ، خوب مطالعہ کریں تا کہ ان کا وقت ضائع نہ ہو اور کامیاب ہوں۔

Comments