سوات: عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ سوات نے آن لائن۔کچہری کا انعقاد کیا۔ آن لائن-کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمایندگان نے شرکت کی۔ آن لائن۔کچہری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا وبائی صورتحال جیسے حالات میں عوامی مسائل سے آگاہی اور رابطے کے لئے آن لائن۔ کچہری ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا ہے، عوام خصوصاً نوجوان اس میں بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ آن لائن کچہری کے دوران عوام نے مختلف نوعیت کے مسائل ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
Comments
Post a Comment