بے گھر افراد کیلئے رہائش اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈاکٹر امجد علی

 


خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلانے کی خاطر اداروں کو فعال بنانے اور عوامی خدمت کا آئینہ دار بنانے کا سہرا موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے وژن کے مطابق غریب و بے گھر افراد کیلئے رہائشی مشکلات ختم کرنے اور صوبہ میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر خان رانا اور ڈائریکٹر فنانس عمران وزیر سے اجلاس کے دوران کیااجلاس کے دوران ڈی جی ہاؤسنگ نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے اگلے اتھارٹی میٹنگ کے ایجنڈا سمیت گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے اگاہ کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے اور ان پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے بھی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے محکمہ ہاؤسنگ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے بے گھر و غریب لوگوں کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی سمیت ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے جبکہ صوبہ کی معاشی ترقی میں بھی اہم پیش رفت ہو رہا ہے۔ 


Comments