سات جون سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی



سوات: ضلع سوات میں 7 تا 11جون 2021 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 278280 گھرانوں میں موجود 429645 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 96 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1827 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔جو مجموعی طور پر 429645 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 164 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔

Comments