بونیر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بونیرعبدالرشید خان کا اے ایس آئی لیاقت خان کی وفات پرانکے گھر آمد، ورثا ء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال وثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی۔ مرحوم اے ایس آئی لیاقت خان گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر سروس سے دو ماہ پہلے ریٹائرڈ ہوا تھا اور طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ڈی پی او کا خاندان سے اظہار تعزیت کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ اور بونیر پولیس مرحوم اے ایس آئی لیاقت خان کی وفات پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ورثا کوہر ممکن تعاؤن فراہم کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment