فوڈ اتھارٹی سوات کا مضر صحت اشیاء کے خلاف مہم میں تیزی، چوہوں کے خاتمے کے لئے مہم کا آغاز


سوات: فوڈ اتھارٹی سوات کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہدایات پر ضلع سوات  کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اور ناقص اشیاء کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں میں انسپکشنز کئے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چوہوں کے خاتمے اور حفاظتی اقدامات کے تحت خوراک سے وابستہ کاروباری افراد کے لئے آگاہی نشستیں اور انسپکشنز بھی جاری ہے۔ انسپکشن کے دوران ایک ریسٹورنٹ کو انتہائی ناقص صفائی پر سیل کیا گیا۔ جبکہ خوراک سے وابستہ نئے کاروباری مالکان کو اصلاحاتی نوٹسس جاری کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کی جانب سے خوراک سے وابستہ کاروبار کی جیو ٹیگنگ بھی جاری ہے۔


Comments