اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 270 فلسطینی زخمی


مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج پر اسرائیلی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Comments