پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور مقبول ترین سیاستدان عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ اپنے ماضی اور موجودہ زندگی کے حسین لمحات شیئر کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو ماضی کی یاد سے خوش کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک یادگار شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے چند کزنز کے ساتھ ہیں اور سب نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
عمران خان کی ’بھالو‘ کیساتھ تصویر وائرل
عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کے کزن جمشید برکی کی شادی کی ہے۔‘ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1962ء یعنی 59 سال قبل لی گئی تھی۔‘ عمران خان نے صرف 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عمران خان کے فوٹو البم سے 29 سال پُرانی یاد
خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
Comments
Post a Comment