سوات ،کانجو میں کانگو وائرس کے خلاف چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کردیا گیا


مہم میں شامل ٹیمیں گھروں، مویشی منڈیوں، باڑہ جاتوں اور جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کریں گی, سول ویٹرنری ہسپتال کانجو کے انچارچ ڈاکٹر رشید اقبال نے ڈسٹرک ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سر بلند خان اورڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر عالم زیب مہمند کے خصوصی ہدایات پر یونین کونسل کانجو میں کانگو وائرس کے خلاف چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس مہم میں شامل ٹیمیں گھروں، مویشی منڈیوں، باڑہ جاتوں اور جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کریں گی۔ اس مہم کا مقصد انسانوں کو کانگو جیسے مہلک بیماری سے بچانا اور حفاظتی تدابیر سے بھی عوام کو اگاہی دی جائے گی۔ مہم عیدالضحٰی تک بغیر کسی وقفہ جاری رہے گا۔ 

 

Comments