سوات کو ڈینگی مچھر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اجلاس، تحصیلوں میں عوامی آگاہی سمیت مختلف علاقوں میں سپرے اور عمارتوں کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی کا فیصلہ


سوات: پیشگی اقدامات کے پیشِ نظر سوات میں ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے سے متعلق اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق پیشگی اقدامات اور طریقہ کار پر غورو خو ض کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمایندوں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوذب عباس، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سربلند خان، ڈی ایس پی عالم زیب، ڈبلیو ایس ایس سی آپریشنل منیجر شاہد علی خان، سول ڈیفنس آفیسر الیاس خان،اے ڈی ای او علی رحمان، انجنئیر اسد اللہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ضلعی ڈینگی روک تھام و رسپانس یونٹ فوکل پرسن ڈاکٹر فضل عارف کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے جو علاقے زیادہ متاثر تھے وہاں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں احتیاطی تدابیر سمیت مختلف علاقوں میں سپرے کرنا اور عمارتوں کی چھتوں کی مرحلہ وار صفائی کی جائے گی۔اجلاس میں لاروے کی موجودگی جاننے کے لئے انسپکشن بھی تیز کرنے کا فیصلہ ہوا تاکہ صورتحال جان کر بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔


Comments