پشاور BRT، سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی


بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط میں نرمی کر دی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی میں سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ڈیڈلائن میں20 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری بی آر ٹی میں سفر کرتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

Comments