مالم جبہ سکی ریزارٹ انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 


سوات(سپاٹ سٹوری) مالم جبہ سکی ریزارٹ انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے بچوں ، سیاحوں اور سوات پولیس کے جوانوں نے شرکت کی،اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن نذیر خان، ایسپی اپریشن اپر سوات درویش خان اور سوات پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، تقریب میں سکول کے بچوں کے درمیان تیراندازی ، رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ، تقریب جشن آزادی میں ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سمسنز گروپ آف کمپنیز نے پولیس گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن عبدالغفورآفریدی نے کیا ، اس موقع پر انہوں نے سمسنز گروپ آف کمپنیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سمسنز گروپ آف کمپنیز کا انتہائیمشکور ہوں کہ جنہوں نے سوات پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کےلئے مالم جبہ میں گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا. ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے جوان جنگلوں اور کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھےتاہم اب پولیس کو اس ضمن میں آسانی ہوگی. تقریب کے اختتام پر سمسنز گروپ آف کمپنیز کی طرف سے سوات پولیس کے جوانوں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ 

Comments