جرمن وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ، افغان مہاجرین کے بارے میں بات چیت متوقع


جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اسلام آباد حکومت کے ساتھ افغان باشندوں کو پاکستان میں پناہ دینے کے معاملے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر محمد فیصل نے پاکستان کے اس ہمسایہ ملک سے مزید مہاجرین کے ممکنہ داخلے کو مسترد کر دیا تھا۔ پاکستانی سفیر نے جرمن روزنامہ ٹاگیس اشپیگل کو بتایا کہ پاکستان ایسے افغان باشندوں کی پوری طرح مدد کر رہا ہے، جو وطن چھوڑ کر دیگر ممالک میں جانا چاہتے ہیں۔ ادھر برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ مہاجرت اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی مالی امداد کے حوالے سے آج ایک خصوصی اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

Comments