ایکواڈور: جیل میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 29 قیدی ہلاک

ایکواڈور(سپاٹ سٹوری): ایکواڈور کی ایک جیل میں دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 29 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر گوایاکِل کی جیل میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے میں درجنوں دیگر قیدی زخمی بھی ہیں۔ ایکواڈور کے صدر گلیارمو لاسو کے مطابق منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جیل حکام نے اب صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔ ایکواڈور کی جیلوں میں منشیات فروش گینگز کے درمیان تصادم کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

Comments