ڈائریکٹر ایس آر او سب ریجنل آفس ملاکنڈ ڈویژن سید نیاز علی شاہ کے زیر صدارت آثار قدیمہ کی تحفظ اور تاریخی مقامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
ڈائریکٹر ایس آر او سب ریجنل آفس ملاکنڈ ڈویژن سید نیاز علی شاہ کے زیر صدارت محکمہ کے ملازمین کے مسائل اور آثار قدیمہ کی تحفظ اور تاریخی مقامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں ڈائریکٹر سوات میو زیم فیض الرحمان ،ڈائریکٹر سید نیاز علی شاہ اے آر او سب ریجنل آفس محمد جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میو زیم اور آثار قدیمہ سے متعلق مختلف امور پر غور کی گئی جبکہ ملازمین پر زور دیا گیا کہ و تاریخی مقامات ، جگہوں اور آثار قدیمہ کے تحفظ پر توجہ دیں ۔ ایس آر او ملاکند ڈویژن سید نیاز علی شاہ اور ڈائریکٹر سوات میوز یم فیض الرحمان نے کہا کہ حکومت سوات اور متعلقہ علاقوں میں آثار قدیمہ اور میو زیم کے فروغ اور اس مد میں اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات ہو ں گے ۔سوات میںسیاحتی لحاظ سے آثار قدیمہ کی بہت اہمیت ہے اور یہاں کی تاریخی آثار قدیمہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ سوات میں تاریخی ورثہ موجود ہے جس کی تحفظ کیلئے ملازمین کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سے وابستہ تمام ملازمین دل سے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اجلاس کے انعقاد اور مسائل اجاگر ہونے پر ملاز مین نے سکھ کا سانس لیا ، ملازمین نے کہا کہ ڈائریکٹر ایس آر او سید نیاز علی شاہ اور ڈائریکٹر میو زیم فیض الرحمان کی محکمہ اور ملازمین کیلئے خدمات کو سرا ہتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment