سوات(سپاٹ سٹوری): سوشل ویلفیئر سوسائٹی دنگرام کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت حضرت علی منقعد ہوا، اجلاس میں دنگرام مقبرہ کی صفائی اور جنازگاہ میں لائینز بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی اور مقدس اوراق کو جمع کرنے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کر دی گئی۔ اجلاس میں ماہانہ چندہ کےلئے نئے اقدامات کئے گئے اور غرباء و مساکین کو اشیاء خوردونوش مہیا کرنا اور مریضوں کی علاج معالجہ کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments
Post a Comment